(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اچانک اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریباً تمام تصاویر اور پوسٹ چھپا کرسوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، اداکارہ نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرکے ایک سادہ سی شناختی کارڈ طرز کی تصویر لگا دی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت اُن کے پروفائل پر صرف 11 پوسٹس موجود ہیں۔ اس غیر متوقع تبدیلی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرتے ہوئے ایک سادہ طرز کی تصویر لگا دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ہانیہ عامر کے اس اچانک اقدام کے بعد مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کسی نئے پراجیکٹ یا بڑے اعلان کی تیاری کر رہی ہیں، جبکہ بعض اسے اُن کی سوشل میڈیا ری برانڈنگ قرار دے رہے ہیں۔ کئی مداح یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہانیہ جلد اپنے فالوورز کو کوئی بڑا سرپرائز دینے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ’کچھ بڑا آنے والا ہے‘ اور ’ہانیہ ضرور کچھ خاص پلان کر رہی ہیں‘ جیسے تبصرے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

یاد رہےکہ ہانیہ عامر حال ہی میں انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔ دوسری جانب حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر کی نیویارک میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ دونوں فنکاروں کے بارے میں ماضی میں بھی تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں اور اب مداح ایک بار پھر دونوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ ہانیہ عامر نے تاحال اپنے انسٹاگرام میں ہونے والی ان بڑی تبدیلیوں پر کوئی وضاحت نہیں دی۔