ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہر میں گرنے والی کار  اور 3 نعشیں نکال لی گئیں،12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

نہر میں گرنے والی کار  اور 3 نعشیں نکال لی گئیں،12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اصغر محمود انمول)بصیر پور  میں واقع ہیڈ گلشیر راجوال لنک نہر میں گزشتہ روز کار گرنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3 افراد کی نعشیں اور گاڑی ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں، جبکہ کار میں موجود 12 سالہ بچہ معنم رسول معجزانہ طور پر بحفاظت نہر سے باہر نکل آیا تھا۔ گاڑی میں مجموعی طور پر 4 افراد سوار تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آپریشن میں 30 ریسکیورز، 8 غوطہ خوروں اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا، جبکہ گوجرانوالہ واٹر ریسکیو ٹیم نے بھی سرچنگ میں معاونت کی۔ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ ریسکیو ٹیموں نے سکوبا سرچنگ، پلنجر سرچنگ، سونار ریڈار سرچنگ، بانسوں کے ذریعے تلاش، اور 150 فٹ لمبی تار کے ساتھ 20 کلو وزنی سویپنگ ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔ وائر سرچنگ ٹیکنیک کے دوران تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر کار کا سراغ ملا، جس کے بعد سکوبا ڈرائیورز نے رسوں کی مدد سے گاڑی کو باہر نکالا اور تینوں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔