سعید احمد:سعودی ائیر لائن کی لاہور سے مدینہ منورہ جانے والی حج پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 5735 نےلاہور سے مدینہ کیلئے صبح 10 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد پرواز کو روک دیا گیا۔
پرواز میں سوار ہونے والے عازمین حج طویل انتظار کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہے جبکہ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔
ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر پیش آئی اور ماہر ایئرکرافٹ انجینئرز مسئلے کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔