ملک اشرف : انکوائری رپورٹ پر متعلقہ افسر کے دستخط نہ ہونے کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم شاہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےشہری گلفران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر نبیل حسین، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر کے ہمراہ پیش ہوئے۔چیف جسٹس نےاین سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر سے سے استفسار کیا کہ کیا انکوائری مکمل کر لی گئی ہے، جس پر سب انسپکٹر نبیل حسین نےبتایا کہ انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے پیش کی جانیوالی رپورٹ کاجائزہ لیتےہوئےریمارکس دیئےکہ فوٹو کاپی پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہےاوراس پر متعلقہ افسر کے دستخط بھی موجود نہیں۔ عدالت نےمناسب طریقے سے انکوائری رپورٹ جمع نہ کروانےپرسخت ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نےڈی جی این سی سی آئی اےسیدخرم شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتےہوئےسماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔