ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی وزیرخارجہ کا پاکستانی نائب وزیراعظم اوربھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

چینی وزیرخارجہ کا پاکستانی نائب وزیراعظم اوربھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نےپاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کو فون کیاہے۔

  چینی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان اوربھارت پرسیزفائرمعاہدہ برقرار رکھنے پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ بطورہمسایہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش تھی،پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید افسوس ہوا۔

 چینی وزیرخارجہ نےکہاکہ کشیدگی پرقابو رکھنےکیلئے سیزفائرکی پابندی ضروری ہے،پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے،چین دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔

 چینی وزیر خارجہ نے بھارتی حکام پر بات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیاہے۔