شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی بکٹ کرینز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
مجموعی طور پر 35 گاڑیاں خریدنے کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے کام شروع کیا ہے۔ بکٹ کرینز لائن سٹاف کی سہولت کے لئے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مون سون سیزن کے دوران برقی لائنوں پر کام کرنے کیلئے کرینز کی خریداری ہو گی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بکٹ کرینز کے ذریعے سٹاف کو کام کرنے میں آسانی ہو گی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App