ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں الیکشن کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں الیکشن کرانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں28 مئی کو تین حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108، ننکانہ کے این اے 118  اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ   این اے  239  کورنگی میں28  مئی کو ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

الکیشن کمیشن کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران الیکشن کمشنر کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی کو سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔