ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سن لو تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، مریم نواز کا جلسے سے اہم خطاب

عمران خان سن لو تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، مریم نواز کا جلسے سے اہم خطاب
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ن لیگ سے کہتی ہوں عمران خان کو عوام میں جانے دو۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور لاہور ہوتا ہے چاہے پنجاب میں ہو یا خیبرپختونخوا میں، صوابی کے لوگوں نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا اور ن لیگ کو کامیاب کرایا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کی ریاستی مشینری کا مقابلہ کیاہے، عمران خان سے پاکستانی عوام کی جان چھوٹ گئی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شکر ہے ان جھوٹے اور ڈرامے بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی، اگلے الیکشن میں خیبرپختونخوا کی جان بھی عمران خان سے چھوٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سازش ایک بہانہ تھا مقصد 4سالہ کارکردگی چھپانا تھا۔عمران خان سن لو تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، جب کارکردگی بتانے کےلیے کچھ نہیں رہا تو جعلی خط کا بہانہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو نکالنا ضروری تھا،تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی تمہارے اپنے ارکان نے تجھے نکالا،عمران خان نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پرنہ صرف آئی سی یو میں ہے بلکہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر