(شہزاد خان)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھاو کے باعث مقامی سطح پر سونا 100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی سطح پرسونے کی قیمتوں میں100 روپے کمی کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 5ہزار 900 روپے رہی،22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار166 روپے اور 21 قیراط فی تولہ کے نرخ 92ہزار 750 روپے رہے،خواتین صارفین نے کہا ہےکہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے، سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ سے بھی زائد ہے جو متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔
گزشتہ روزمقامی صرافہ بازاراور مارکیٹیں بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک بھر میں سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا،سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھنے پر بالخصوص خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے،کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے صرافہ بازار اور مارکیٹیں بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 300 روپے فی تولہ بڑھے تھے۔
300 روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ6ہزار روپے میں فروخت ہوا اور 22 قیراط فی تولہ سونا 97ہزار166 روپے رہی جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 92ہزار750 روپے کا رہا اور فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے رہے۔