ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خبر

سگنل فری کوریڈور منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہوریوں کیلئے بڑی خبر، سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور منصوبے پر عمل شروع ، نیسپاک نے خالد مسجد چوک کیولری پر فلائی اوور کا ڈیزائن فائنل کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے بعد ڈیڑھ ارب کی لاگت سے خالد مسجد چوک کیولری پر فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کرلیا، ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور تخمینہ لاگت پر ورکنگ مکمل کرلی ہے، پلاننگ کے مطابق دو دو لین ڈیول کیرج وے پانچ سو میٹر طویل فلائی اوور بنے گا، منصوبے کیلئے پانچ کنال لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی، فلائی اوور خالد مسجد چوک سے شروع ہوکر گھوڑا چوک سے قبل ختم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیسپاک نے   فلائی اوور کا ڈیزائن فائنل کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے حتمی منظوری لی جائے گی، جس کے بعد منصوبے کی فنڈنگ اور پی سی ون کی تیاری کا آغاز ہوگا۔

 چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے بعد کیولری چوک پر لائنیں لگ جاتی تھیں۔

 چیف انجنئیر ایل ڈی اے کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوجائے گا، حتمی پلان مکمل ہے، صرف صوبائی حکومت سے منظوری کے منتظر ہیں، فلائی اوور کے نیچے ایٹ گریڈ کوریڈور کی اَپ گریڈیشن کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer