محنت کشوں کے لوڈر رکشے چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی 

Loader Rikshaw chori fotage
کیپشن: Loader Rikshaw chori fotage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)لاک ڈاؤن میں بھی چور آزاد گھومنے لگے،گرین ٹاؤن میں چوروں نے محنت کشوں کے لوڈر رکشے چوری کر لیے،ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گرین ٹاؤن میں چوروں نے محنت کشوں کے لوڈر رکشے چوری کر لیے ،مین کالج روڈ گرین ٹاؤن سے سے تین چور بیک وقت باآسانی دو رکشوں کا صفایا کر گئے۔ ویڈیو  میں چوروں کو رکشے کے لاک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں بھی واضح ہے کہ چور باآسانی لاک توڑ کر دونوں رکشے چوری کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی مگر پولیس تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔

   شہر میں بڑھتے ہوئے  جرا ئم کے باعث عوام بہت پریشان ہیں  لیکن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود قانون کے رکھوالوں نے آنکھیں موند رکھی ہیں ۔لاک ڈاؤن میں بھی چور آزاد گھومنے لگے ہیں اور روز بروز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔