نئے بھرتی ہونے والے افسران کی آن لائن ٹریننگ شروع

نئے بھرتی ہونے والے افسران کی آن لائن ٹریننگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:  محکمہ بلدیات پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے افسران کیلئے آن لائن ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا.

محکمہ بلدیات پنجاب سول سیکریٹریٹ آفس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے آن لائن ٹریننگ پروگرام پر بریفنگ دی جبکہ وزیر قانون نے نئے افسران کو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ افسران جیسے خود میرٹ پر بھرتی ہوئے ویسے ہی میرٹ پر عوام کی خدمت کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ کا نیا نظام پرانے تمام نظاموں سے یکسر مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے جڑی عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہمارا مشن ہونا چاہیے۔ فنانس، انفراسٹرکچر، سروس، ریگولیشن سمیت مختلف کیڈر میں بھرتی میونسپل آفیسر کی ٹریننگ کرا رہے ہیں، سیکرٹری بلدیات جاوید قاضی نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ انجینئربھی ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتی یہ 402 افسران مقامی حکومتوں میں تعینات کئے ہیں۔
کورونا کے پیش نظر نئے افسران کی پری سروس ٹریننگ لوکل گورنمنٹ اکیڈیمی کی بجائے آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکریٹری بلدیات بابر امان بابر، ڈی جی لوکل گورنمنٹ آسیہ گل، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن بلال الیاس، ڈپٹی سیکریٹری رضوان منظور، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ مظہر اقبال، محمود مسعود تمنہ سمیت متعدد افسران موجود تھے.