ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاﺅن کے دوران فلم”عشق میراانمول“کی عکسبندی

لاک ڈاﺅن کے دوران فلم”عشق میراانمول“کی عکسبندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ (زین مدنی )لاک ڈاﺅن کے دوران فلم”عشق میراانمول“کی عکسبندی ،صفدرماہی اورصائم علی نے حصہ لیا.
اداکارصفدرماہی کی نئی پنجابی فلم ”عشق میراانمول“کی عکسبندی گزشتہ روزلاک ڈاﺅن کے دوران حکومتی ہدایات کومدنطررکھتے ہوئے مکمل ایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے ہوئے لاہورکے نواح میں نجی فارم ہاﺅس میں کی گئی ، جس میں اداکارو گلوکار صفدر ماہی اور صائم علی پر فلم کا ایک گانا پکچرائزکیا گیا،فلم کی شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن جبکہ گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت،نصیبولال شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی،موسمہ علی ،اچھی خان،خاورخان،رومان خان، مہراخترخان، باسوچودھری، راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،لائبہ خان ،سویراشیخ ،نادرہ چودھری،ذوالفقارکھوکھر،فیصل کھچی، احمدچیمہ، جاویدچودھری، مقصودعالم، چائلڈسٹارسلمان، شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیںیادرہے فلم کا مرکزی کردارصفدرماہی اداکررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردارمیں صائم علی اورنادرہ چودھری پہلی بارپردہ سکرین پرجلوہ گرہو رہی ہیں،فلم کے رائٹرڈائریکٹرباسوچودھری ہیں جبکہ پروڈیوسرنعیم خان ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer