حالات معمول پر آتے ہی شوبز سرگرمیاں بھی معمول پر آجائیں گی، مہرین سید

حالات معمول پر آتے ہی شوبز سرگرمیاں بھی معمول پر آجائیں گی، مہرین سید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( زین مدنی ) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ وہوسٹ مہرین سید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات بہت جلدم عمول پر آجائیں گے اور ہم پہلے ہی کی طرح آزاد اور بھرپور زندگی گزاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلدہی کاروبار زندگی رواں دواں ہوجائے گا۔ مہرین سید نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات اور سماجی دوری کے اصول کی مکمل پابندی کی تو ایسی صورت میں ملک بھر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوںکہ حالات معمول پر آتے ہی شوبزسرگرمیاں بھی معمول پر آجائیں گی۔ مہرین سید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فنکاروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مشکلات، بے روزگاری اور مسائل میں اضافہ ہو اہے،

اداکارہ مہرین سید نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس توبہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم سب کو توبہ کا راستہ اپنانا ہوگا، اگر ان ویرانیوں اور پریشانیوں کو رونقوں، خوشیوں، مسرتوں، محبتوں اور چاہتوں میں بدلنا ہے، توہم سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ اور وہ بھی سچی توبہ کرنی ہوگی۔

ماڈل واداکارہ نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا تو ہمارا بہت برا حال ہوگا۔