اینٹی کرپشن، سرکاری محکموں کے خلاف بدعنوانی کی 376 شکایات موصول

اینٹی کرپشن، سرکاری محکموں کے خلاف بدعنوانی کی 376 شکایات موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ سات دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے سرکاری محکموں کے خلاف بدعنوانی کی 376شکایات موصول ہوئیں، اینٹی کرپشن نے ایک سو اکہتر انکوائریاں اور چالیس مقدمات مکمل کرکے25 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن سعدیہ اعجاز کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو گذشتہ 7دن میں مختلف سرکاری محکموں کے خلاف بدعنوانی کی تین سو چھہتر شکایات موصول ہوئیں، جن میں ایک سو اکسٹھ انکوائریوں کا آغاز کر کے 20 مقدمات درج کئے گئے جبکہ اینٹی کرپشن نے ایک ہفتہ کے دوران صوبہ بھر سے بدعنوانی کے مقدمات میں نامزد 9اشتہاریوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسی طرح اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کے ذریعے ہتھیائے گئے 5لاکھ70ہزار روپے متاثرین کو واپس دلوائے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران نئی اور زیرالتوا انکوائریوں سمیت ایک سو اکہتر انکوائریز مکمل کرکےچالیس مقدمات مکمل کئےہیں۔