اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کاروائی , انسانی سمگلر گرفتار

 اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کاروائی , انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور  کی جانب سے جاری کاروائیوں میں یاسین نامی انسانی سمگلر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک غیر قانونی طور پر بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے  جبکہ شہری کو اسپین کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 28 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے ہیں۔ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔