سٹی 42: وفاقی حکومت نے فرید احمد تارڑ کو چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا
فرید احمد تارڑ کی بطور چیئرمین سی سی پی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ڈاکٹر کبیر سدھو کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تقرری کے بعد سی سی پی کی نشست خالی ہوئی تھی ۔فرید احمد تارڑ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔
فرید احمد تارڑ اس سے قبل پنجاب میں سیکرٹری ٹورازم، آثار قدیمہ و میوزیمز تعینات تھے۔فرید احمد تارڑ کو پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔