سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف کی 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ۔ پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق, خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک،میٹ پراسیسنگ،بیوریجز،سٹرس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ ازبکستان کی طرف لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا ۔ گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے دورہ ازبکستان کے دعوت شکریے کے ساتھ قبول کرلی۔
گورنرتاشقند نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے پاکستان عوام بالخصوص اہل پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ ازبک پلاؤ کی تعریف پر گورنر تاشقند کا اظہار مسرت، پاکستانی باروچیو ں کی ٹریننگ کے لئے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش کی ۔ قائد محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاشقند کے گورنر زویئر مرزاایوف کا پرتپاک استقبال کیا ۔تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف کاپرجوش خیر مقدم کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں۔ثمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز و محور ہے۔ ازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاؤ پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہے۔ متحدہ ہندوستان کے پہلے مغل بادشاہ فرغانہ سے ہندوستان آئے، آج بھی ان کی متاثر کن حکمرانی کی داستان پڑھی جاتی ہے۔
لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، لاہور سے محبت ہے، جب وزیر اعظم تھا تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آجاتا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے ازبکستان کے لوگوں بالخصوص اہل ثمر قند کو سلام محبت پیش کیا۔گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں ٹورازم کے فروغ اور سائٹس کی بحالی کو سراہا ۔
گورنر تاشقند نے کہا پنجاب میں ٹورازم ،ارکیالوجی، میوزیم اور سیاحت کے فروغ کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔محمد نواز شریف صاحب سے ملاقات کو اپنا اعزاز سمجھتا ہوں۔پاکستان کے ساتھ سماجی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت، فارماسیوٹیکل، زراعت اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعلقات کے فروغ کے بیشمار مواقع موجود ہیں۔ازبکستان میں ڈھائی ہزار کمپنیاں 74 ممالک کے اشتراک کار سے کام کررہی ہیں۔ازبکستان میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے 22کمپنیاں، ٹیکسٹائل، زراوت اور میٹ پراسیسنگ دیگر سیکٹرزکام کررہی ہیں۔ دورے پاکستان کے مثبت اور حوصلہ افزاء معاشی نتائج کے لئے پر امید ہیں۔ازبکستان میں ٹیکسائل بالخصوصی پولیسٹر کی بہت مانگ ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کا اشتراک کار میں خیر مقدم کریں گے۔ گورنر تاشقند کا ازبک مسجد کا سوویئنر دیکھ کر اظہار مسرت کیا ۔
مریم نواز شریف نے کہا ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ازبکستان سے محبت مجھے والد محترم محمد نواز شریف اور والدہ مرحومہ کی طرف سے ورثے میں ملی۔ لاہور میں ازبک کوزین ریسٹورنٹ پاکستانیوں کی ازبکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔ پنجاب میں بہت سے تاریخی مقامات سیاحتی توجہ کا مرکز ہیں۔ لاہور میں مغل دور کے بیشمار آثار قدیمہ موجود ہیں۔ برادار ملک ازبکستان سے آنے والے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہےدورہ پاکستان مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔
ازبکستان سے آنے والے سرمایہ کاروں کے دورے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرامید ہیں۔ازبکستان کے لئے پاکستانی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ پنجاب میں زراعت، صنعت، سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے لئے اربوں روپے لگائے گئے ہیں۔ملک کی زراعت کا 70 فیصد پنجاب سے ہیں، سیالکوٹ، وزیر آباد اور فیصل آباد جیسے شہر انڈسٹریل ہب ہیں۔ پاکستانی چاول دنیا میں بہترین شمار کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ مکئی اور گندم بھی پنجاب کی بڑی فصلیں ہیں۔پنجاب میں زراعت اور لائیواسٹاک کی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔پنجاب میں عالمی معیار کے مطابق تین لاکھ مویشی میٹ ایکسپورٹ کے لئے موزوں اور تیار ہیں۔ پنجاب میں میٹ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے بھاری بھرکم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ازبکستان اور پاکستان اشتراک کار سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں لیڈ لے رہا ہے۔ پاکستان کی بیڈ شیٹ، ٹاول اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔