علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گلبرگ کے علاقے میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد واجبات رکھنے والی 330 پراپرٹیز کو سربمہر کر دیا۔
یہ کارروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیس عثمان منشا گوندل کی سربراہی میں کی گئی۔
حکام کے مطابق پراپرٹی مالکان کو حتمی نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔کریک ڈاؤن کے دوران 60 ٹیکس نادہندگان نے موقع پر ہی 26 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی۔
ای ٹی او عثمان منشا گوندل کا کہناتھا کہ ٹیکس کی مکمل ادائیگی تک سربمہر کی گئی پراپرٹیز کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب ڈی جی ایکسائز نے بھی صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App