ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کی کفایت شعاری اور توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز

حکومت پنجاب کی کفایت شعاری اور توانائی بچت پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:حکومت پنجاب نے صوبے میں توانائی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس سلسلے میں پنجاب سوشل سکیورٹی کے احکامات پر فوری طور پر توانائی بچت اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کفایت شعاری اور توانائی بچت کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن پر فوری اور من و عن عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس حوالے سے ایک کمیٹی وائس کمشنر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لے کر کمشنر کو آگاہ کرے گی۔ افسران کے فیول کوٹہ میں 50 فیصد کمی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور تمام دفاتر میں توانائی بچت اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

کمیٹی نے4 روزہ ورکنگ ڈے اور ورک فرام ہوم پالیسی کے لیے فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضروری عملے کو مرحلہ وار روٹیشن پالیسی کے تحت ڈیوٹی دی جائے گی، جبکہ محکمہ کے تمام اجلاس آن لائن منعقد ہوں گے۔پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز معمول کے مطابق کام کریں گے، جبکہ پیرا میڈیکل اور دیگر ضروری عملہ بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

 کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ محنت کشوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

کمشنر نے مزید کہا کہ توانائی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات ہر سطح پر یقینی بنائے جائیں گے تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو اور غیر ضروری اخراجات میں کمی آئے۔