ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں 7,358 اضافی کلاس رومز کی تعمیر تعطل کا شکار

سرکاری سکولوں میں 7,358 اضافی کلاس رومز کی تعمیر تعطل کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن نے قواعد و ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے سکول کونسلز کو ایڈیشنل کلاس رومز تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت سکول کونسلز اب 7358 ایڈیشنل کلاس رومز کی حد تک رولز میں نرمی حاصل کر سکیں گی۔

حکام کے مطابق ان کلاس رومز کے علاوہ سکولوں میں دیگر تمام تعمیراتی کام پیپرا رولز کے مطابق منظور کروانا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کے نتیجے میں زیر تعمیر 7358 ایڈیشنل کلاس رومز کو ٹیکسز میں بھی چھوٹ حاصل ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے اعتراضات کے بعد ان ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر عارضی طور پر روک دی گئی تھی، لیکن نئے قواعد کے نفاذ کے بعد یہ تعطل ختم ہو گیا ہے اور سکول کونسلز اب کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کر سکیں گی۔