ویب ڈیسک:مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے لیے آج بھی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی اور ابوظہبی جانے والی مجموعی طور پر 18 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔
اسی طرح لاہور سے دوحہ، کویت، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے لیے روانہ ہونے والی 22 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
مزید برآں اسلام آباد سے دوحہ، کویت، بحرین، ابوظہبی اور ریاض جانے والی 19 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور سے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہونے والی 16 پروازیں بھی منسوخی کا شکار رہیں۔
دوسری جانب کراچی سے 14، لاہور سے 13 اور اسلام آباد سے مشرق وسطیٰ کے لیے 20 پروازیں بدستور آپریٹ کی جا رہی ہیں جبکہ پشاور سے 8 پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس سے مجموعی طور پر آج مشرق وسطیٰ کے لیے 72 پروازیں آپریشنل ہیں۔