وسیم احمد : سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے ،
محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا،محمد یوسف نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا،محمدیوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،محمدیوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی
پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل،3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App