ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد:  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں مختلف مقامات کی پروازیں شامل ہیں، جن میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، 143، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 متاثر ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے دبئی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔
یہ تمام پروازیں آج کے لئے منسوخ کی گئی ہیں، جن کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔