پولیس کا سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا

 پولیس کا سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد  پولیس کا سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا۔

غوری ٹاؤن فیز فور پولیس سب انسپکٹر فاروق  اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔  وہ وفات کے وقت یونیفارم میں ملبوس تھے۔ انہیں گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ۔

اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی تحقیق میں شواہد ملے ہیں کہ سب انسپکٹر فاروق کی وفات دل کا دورے پڑنے سے ہوئی۔

پولیس نے متوفی ساتھی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔