پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ایڈوائزری کونسل کی عمران خان کو سفارش

 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ایڈوائزری کونسل کی عمران خان کو سفارش
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرچیئرمین ایڈوائزری کونسل کی سفارشات عمران خان کو موصول ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل کے سربراہ حامد خان نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق رپورٹ پیش کردی، ایڈوائزری کونسل کی جانب سے کہاگیاہے کہ پارٹی مقبولیت عروج پر ہے، الیکٹیبلز کے بجائے پارٹی کے پرانے لوگوں کو ٹکٹ دی جائے، بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے۔

 نیب زدہ اور کرپشن میں ملوث رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دینے سے گریز کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ایڈوائزری کونسل نے نوجوان قیادت کو سامنے لانے کی سفارش کر دی، ایڈوائزری کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ مخلص، نظریاتی اور نوجوان قیادت کو کرپٹ رہنماؤں پر ترجیح دی جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer