لاہور میں بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)شہر کا موسم خوشگوار،ہر طرف خوش رنگ پھول اور پتے کھل اٹھے،ﭘﺮﻧﺪﮮ ﺑﮭﯽ خوشگوار ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﻓﻀﺎﻭٔﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﮩﭽﮩﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻠﮑﺎﺭﯾﺎﮞ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﻧﻈﺮ ﺍٓرہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روزبارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور میں بہار کا موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرف دلفریب پھولوں کی خوشبو بکھئر رہا ہے،شہرکا موسم خوشگوار،باغوں میں خوش رنگ پھول کھل اٹھے،ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی کا احساس بھی کم ہے تاہم رات کے وقت خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت آج کم سے کم 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی رہی ہے جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شہر میں جمعہ کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام اباد اور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواوں کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،ایک ہفتے سے گرم موسم تبدیل ہو گیا، بارش سے گئی سردی واپس لوٹ آئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

جنوبی پنجاب میں بھی آئندہ 24 گھنٹے کے دوارن موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے، ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔مطلع صاف ہونے پرموٹرویز ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کےلئے کھلی ہیں۔

بہاولپور اور اسکے گردو نواح میں موسم آج خشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ۔ماہرین کا کہناتھا کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا،آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرقی سمت سے ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer