آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد سے متعلق اہم خبر

آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کورونا سے صحتیاب، انہوں نے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اس بات کی تصدیق فواد احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کی ، ان کا کہنا تھا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں ۔ اپنے ٹوئٹ میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی دعاﺅں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ تھیں جس وجہ سے انہیں کورونا سے نجات ملی۔ 
 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کو مذاق مت سمجھیں، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد فواد احمد جلد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے آسٹریلیا میں انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارناپڑیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فواد احمد کا پی ایس ایل کے دوران کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے وہ قرنطینہ میں تھے۔