آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن شپ (وقاص احمد) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا، ڈاکٹر جیفری شا نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی صحافتی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ لاہور ایک زبردست شہر ہے جس کے کھابے لاجواب ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کی سٹی نیوز نیٹ ورک آمد پر ہیڈ آف پروگرامز 24 نیوزانصار نقوی، جی ایم پروگرامز سٹی نیوز نیٹ ورک علی خان اور سوشل میڈیا ہیڈ آغا حیدر نے ان کا استقبال کیا، ڈاکٹر جیفری شا نے نیوز رومز، سٹوڈیوز، ایم سی آر سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سٹی نیوز نیٹ ورک میں آکر بہت اچھا تجربہ رہا اور بہت خوشی ہوئی۔

ڈاکٹر جیفری شا نے ڈائریکٹرسٹی 42 خرم کلیم اورسلیم بخاری سے بھی ملاقات کی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان اور آسٹریلیا دونوں کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں۔ میں نے دیکھا بن ڈنک 12 چھکے مار رہا ہے۔

لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اندرون لاہور بہت خوبصورت ہے۔ یہاں کے سارے کھانے ہی لذیذ اور ذائقہ دار ہیں مگر مجھے چکن بریانی بہت پسند آئی۔

آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیل سے عوام کے درمیان رابطے بڑھتے ہیں، جتنے زیادہ روابط ہونگے اعتماد سازی بڑھے گی، آسٹریلیا کی آرمی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer