موسم بہار کی آمد کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ

موسم بہار کی آمد کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) رخصت ہوتے موسم سرما اور دستک دیتی بہار کی رعنائیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جناح باغ کی بارہ دری میں سجا محفل مشاعرہ، جس میں شاعروں نے اپنا کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا، دلفریب شاعری پر حاضرین داد دیتے رہے، شاعر انور مسعود اور امجد اسلام امجد نے کلام پیش کرکے میلہ لوٹ لیا۔

باغ جناح کی تاریخی بارہ دری میں سجے محفل مشاعرہ میں نامور شعرا نے اپنا کلام پیش کیا جس میں بہار کے رنگوں اور خوشیوں کی ترجمانی اور محبوب کی بے رخی بھی بیان کی گئی۔

خوبصورت شام میں لاہورئیے جہاں محفل مشاعرہ سے محظوظ ہوتے رہے وہیں تاریخی بارہ دری اور رنگا رنگ روشنیوں کے سحر میں مبتلا ہوکر شعرا کو داد دیتے رہے۔

زندہ دلان لاہور نے ایسی تقاریب کو لاہور کا روایتی حسن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات باقاعدگی کے ساتھ ہونی چاہئیں۔

لاہور کی یہ ثقافتی روایات اس شہر کو ملک بھر میں منفرد بناتی ہیں اور اس طرح کی تقریبات سے ہماری نئی نسل کو اپنے بڑوں سے ادب و آداب سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔