ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ ملازمین کی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم، حاضری لازمی قرار دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کو 12 اور 13 جون کو دفتر حاضر ہونے کی ہدایت کردی ۔ رجسٹرار آفس کے مطابق دو روزہ ویک اینڈ کا فائدہ مزید نہیں ملے گا۔
کریمنل برانچز اور سکیننگ برانچ کے افسران و اہلکاروں کی حاضری بھی لازمی قرار دی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں 6 روزہ ورکنگ ویک پر عملدرآمد شروع کردیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App