سٹی 42: قومی اقتصادی سروے 2025۔26؛ ایک سال کے دوران ٹیکسوں کی مد میں2353 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف ہے ۔
اقتصادی سروے کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 1274 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی، انکم ٹیکس کی مد میں 580 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔
کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 499 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔سکستھ شیڈول کی مقامی سپلائی پر306 ارب سیلز ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
سکستھ شیڈول کے تحت درآمد کی مد میں 261 ارب روپے کی سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ۔ آٹو موبائل ، ای اینڈ پی اور سی پیک سے متعلق 276 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔آٹھویں شیڈول کے تحت 636 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئیں۔