ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ کی حمایت میں اضافہ

لاہور چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ کی حمایت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی و تجارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جس کے ساتھ ہی مختلف گروپس کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاؤنڈر گروپ کی قیادت ان دنوں خاصی متحرک ہے اور مختلف تجارتی سیکٹرز کے نمائندوں کی شمولیت جاری ہے۔ راوی روڈ، مصری شاہ، شو سیکٹر اور کیمیکل سیکٹر سے وابستہ تاجروں کے نمائندوں نے فاؤنڈر گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تاجروں نے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین شیخ محمد ابراہیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ چیمبر انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تقریب میں چوہدری خادم حسین، حاجی محمد اکرم اور ملک ابو زکی سمیت دیگر تاجر رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ سابق نائب صدر لاہور چیمبر ذیشان خلیل اور راؤ خورشید سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تجارتی حلقوں کے مطابق انتخابات کے قریب آتے ہی گروپس کے درمیان رابطوں اور حمایت کے دائرہ کار میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔