ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق  نے تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو  پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کردیا۔

 اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے  بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔

اس دوران فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے  ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلیے معطل کردیا گیا اور  اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer