ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرانی موٹرسائیکل کو نئی ظاہر کرنے کا معاملہ،دکاندار کیخلاف 5 لاکھ کا دعویٰ

پرانی موٹرسائیکل کو نئی ظاہر کرنے کا معاملہ،دکاندار کیخلاف 5 لاکھ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: لاہور میں ایک شہری نے پرانی موٹرسائیکل کو نئی ظاہر کرکے فروخت کرنے کے الزام پر دکاندار کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کر لیا جبکہ ہرجانے کی مد میں 5 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

سبزہ زار کے رہائشی شکیل احمد نے صارف عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے منٹگمری روڈ سے 60 ہزار روپے میں موٹرسائیکل خریدی۔ خریداری کے وقت انہیں موٹرسائیکل نئی قرار دے کر فروخت کی گئی۔

درخواست کے مطابق بعد ازاں معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل دراصل پرانی تھی جسے رنگ و روغن کرکے نئی شکل دی گئی اور خریدار کو دھوکے سے فروخت کیا گیا۔

صارف عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے منٹگمری روڈ کے دکاندار پرویز کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور 17 جون کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔