ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

16 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران 16 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رضوان اللہ کے نام سے ہوئی ، جو متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے۔ ملزم فلائٹ نمبر PK 262 کے ذریعے پاکستان پہنچا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، سال 2009 سے مفرور ملزم خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب تھا ۔ 

ملزم کے خلاف بنوں پولیس نے متعدد مقدمات درج کررکھے تھے،تھانہ میریان اور تھانہ جانی خیل میں ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔