سٹی 42 : گرمی کی شدت سے لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب بڑھنے لگی ، کمپنی کے سسسٹم پر بجلی کی طلب 3440 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔
این پی سی سی سے فراہمی 3350 میگاواٹ ہونے لگی ۔
لیسکو کو 90 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیسکو نے 140 میگاواٹ تک بجلی کی لوڈمینجمنٹ شروع کر رکھی ہے۔ لیسکو نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنا رکھا ہے۔
ہیٹ ویو کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز بھی جلنے لگے۔