ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے اور فی اونس 6 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 3345 ڈالر ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیاہے جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے پر آگیاہے۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اور فی اونس قیمت میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔