ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر لیگی رہنما رانا احسن شرافت کی یوسی 69 مزنگ میں آمد،نئے ٹرانسفارمرلگانے پرغور

سینئر لیگی رہنما رانا احسن شرافت کی یوسی 69 مزنگ میں آمد،نئے ٹرانسفارمرلگانے پرغور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:سینئر لیگی رہنما رانا احسن شرافت کی یوسی 69 مزنگ میں آمد،واسا کی مزنگ سب ڈویژن کے مسائل زیرِ غور لائے گئے۔
 اس موقع پر لیسکو، واپڈا اور واسا کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا،لیسکو کی مزنگ سب ڈویژن، اسلامیہ پارک سب ڈویژن کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں مون سون کے حوالے سے تیاریوں پر افسران نے بریفنگ دی  گئی۔
اجلاس  کےدوران مون سون کی آمد سے قبل ٹرانسفارمرز کی تعداد بڑھانے ،بڑھتی گرمی میں اہل علاقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے ٹرانسفارمرلگانے پرغور کیاگیا۔
 اس موقع پر ایس ڈی او مزنگ لیسکو میاں اکمل، ایس ڈی او اسلامیہ پارک شیخ تیمور،لیگی رہنما آغا کامران خان، فیاض احمد، آغا شہزاد، مولوی طارق، آغا شہروز  موجود تھے۔

 علاوہ ازیں جہانزیب مقصود، نعیم شاہ، طاہر جونیجو، علی سلیم اور مہر فراز  بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔