شاہد سپرا : وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نیپرا نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعشاریہ ترانوے روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اعشاریہ ترانوے روپے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ماہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جون کے بلوں میں وصول کی جائیگی،واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک روپے چھبیس پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ مانگا تھا، جس پر نیپرا نے گزشتہ ماہ سماعت کی تھی،سماعت کے بعد اعشاریہ ترانوے روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جو صارفین سے رواں ماہ کے بلوں میں وصول کی جائیگی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App