وقاص احمد :لوہاری گیٹ کے علاقے میں بااثر شخص نے قربانی کا گوشت آئس کریم کی فریج میں رکھنے سے انکار پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق وحید نامی شخص نے آئس کریم شاپ پر گوشت رکھنے کا اصرار کیا، دکاندار کے انکار پر طیش میں آ کر حملہ کر دیا۔
تشدد دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحید کو گرفتار کر لیا۔