ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، ملک کی معاشی و مالی صورتحال  پر گفتگو

صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، ملک کی معاشی و مالی صورتحال  پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی  ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال  پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے  تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط  طبقات  کا خاص خیال رکھیں ۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں  تعاون  کی یقین دہانی کرائی ۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود  تھے ۔