ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم

شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان :شہر میں دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ داخلہ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔
تحصیل سٹی، کینٹ اور شالیمار میں غیر قانونی منڈیوں کی بھر مار،سگیاں روڈ کے ہر خالی پلاٹ میں غیر قانونی منڈیاں قائم کر لی گئیں جس کے باعث ٹریفک جام و دیگر مسائل بڑھنے لگے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی کاروائیاں صرف دعوؤں تک محدود رہ گئیں، اے سی سٹی بھی غیر قانونی منڈیاں ختم کروانے میں مکمل ناکام ہو گئے۔
نواز شریف انٹرچینج ، برکی ، بیدیاں روڈ ،چائنہ سلیم میں بھی غیر قانونی سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ۔متعلقہ افسران دفعہ 144 لاگو کرنے میں ناکام  نظر آتے ہیں ۔