روس کو کئی محاذوں پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا : یوکرین

روس کو کئی محاذوں پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا : یوکرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملوں کے جواب میں منہ توڑ ردعمل دے رہے ہیں اور کئی محاذوں پر اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک نے طویل انتظار کے بعد روس کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی تاہم انھوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

یہ بات یوکرینی صدر نے کینیڈا میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یوکرینی صدر کے اعتماد اور اطمینان سے محسوس ہورہا تھا کہ وہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرینی صدر کا یہ بیان جنوب اور مشرقی ریاستوں میں باخموت کے قریب اور جنوب میں زاپوریزہیا کے قریب یوکرینی فوجیوں کی پیش قدمی کے بعد آیا ہے جس سے روسی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ برس فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اس کے چار علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی مدد سے الحاق کے متنازع ریفرنڈم کے نتیجے میں ان علاقوں کو روس میں شامل کرلیا تھا.