’عمران کےدماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی‘

Maryam Aurangzaib Criticises Imran Khan, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔

  اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  9 مئی کوفوجی تنصیبات،شہداکی یادگاروں پرحملہ بھی اس لیےکرایاکہ "وہ" مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی۔

 مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر  تنقید کرتے ہوئےکہا کہ  جلسے میں امریکاپر الزام لگاتا،  پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے، کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر  اور  باہر میرجعفر کے نعرے لگاتا ہے، اصل میں تلاش "کاندھے" اور "بیساکھی" کے سہارے کی ہے، جو اب میسر نہیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ  سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، آرٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادرٹرسٹ جیسےجرائم  سےنجات کا این آر او  درکار ہے، یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن  پوچھنا یہ تھا کہ آدھاحملہ کیسے ہوتاہے؟

 دوسری جانب  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج شجاع آباد جائیں گی جہاں وہ یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ سیاسی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں، سوشل میڈیا، خواتین اور دیگر ونگز کے اجلاس بھی ہوں گے۔شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے تمام حصوں میں پارٹی کو اور بھی متحرک کریں گے۔