جہانگیر ترین کو اب ضمانت کی ضرورت نہ رہی

Jahangir and Ali Tareen
کیپشن: Jahangir and Ali Tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں اپنی ضمانت کی  درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے درخواست ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر  سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج نے کہا کہ تفتیشی کو گرفتار ی درکار نہیں تو درخواست ضمانت کا فائدہ نہیں، اگر گرفتاری درکار ہو تو پہلے عدالت اور ملزم کو آگاہ کیا جائے۔ درخواست ضمانت پر وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ اب ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں۔

سماعت کے دوران عدالت میں ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف شواہد نہیں ملے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں،ایف آئی اے بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔  فاضل جج نے ایف آئی اے افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں، جی میرا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا لیں۔ عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی سے بیان پر دستخط کروا لئے۔