پی ایس ایل 6:لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

Psl 6
کیپشن: Psl 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے راشد خان نے عمدہ بولنگ کی اور 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض پشاور زلمی کے 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹم ڈیوڈ  36 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا لیکن پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے 5 رنز پر  دو کھلاڑی کامران اکمل اور حیدر علی بالترتیب 1 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ ملکر زلمی کی اننگز کو سنبھالا، مگر ملر بھی راشد خان کی باؤلنگ کے آگے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ 73 کے مجموعے پر پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،  کپتان وہاب ریاض اور شعیب ملک نے اسکور 114 پر پہنچایا، وہاب بھی 17 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے شعیب ملک بھی 73 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔