ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 بستروں کا کورونا وارڈ قائم کرنے کی تیاریاں

 100 بستروں کا کورونا وارڈ قائم کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انتظامات کو وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی گورنمنٹ آئی ہسپتال سوامی نگر میں 100 بستروں کا کورونا وارڈ قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے دورہ  کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سوامی نگر ہسپتال کورونا وارڈ میں تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وارڈ میں سنٹرل آکسیجن سپلائی میسر ہوگی،وینٹی لیٹرز سے لیس 10 بیڈز کا آئی سی یو بھی بنایا جارہا ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے کہا کہ کوشش ہے تین روز کے دوران ہسپتال کو کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے حوالے کر دیا جائے۔

دوسری جانب لاہور شہر میں کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1168 نئے مریض سامنے آگئے، 10 اموات کی تصدیق ہوئی،ہسپتالوں میں تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد  بھی بڑھ گئی جبکہ 119 وینٹی لیٹر پرہیں، پنجاب بھر میں کیسز میں اضافہ جاری ہے، 2003نئےکیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد45463 ہوگئی۔
کورونا وبا ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 1168 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر میں 89 روز کے دوران کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 22749 اور اموات 300 ہوگئی ہیں۔کورونا کے سیریس مریضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 705 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 105 آئی سی یو میں اور 119 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 2003 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 34 اموات ہوئی ہیں ۔صوبےمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 45463 اور اموات کی تعداد 841 ہوگئی ہے۔ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 317,893ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،اب تک کورونا وائرس سےصحت یاب ہونیوالوں کی تعداد9005ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer