یونیورسٹی آف لاہور میں پلازمہ سنٹر قائم

یونیورسٹی آف لاہور میں پلازمہ سنٹر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف لاہور کےٹیچنگ ہسپتال میں پیسیو ایمونائزیشن سنٹرقائم کر دیا گیا، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد سےپلازمہ حاصل کرکےمتاثرہ مریضوں کولگایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرزاویس رؤف نے پیسیو ایمونائزیشن سنٹر کا افتاح کیا، انہوں نےکہا کہ پروفیسر ملازم حسین بخاری کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو دن رات اس لیب میں کام کررہے ہیں۔ پروفیسر ملازم حسین بخاری کا کہنا تھا کہ یونیورسیٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کا پرائیوٹ سیکٹرمیں پہلا پیسیو ایمونائزیشن کا سنٹر قائم کرنا ایک اور تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ کرونا وائرس پاکستان میں پھیلتا جارہا ہے، مریض کے بچاو کوممکن بنانے کی طرف توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پرائیوٹ ٹیچنگ شعبہ میں پہلا سنٹر ہے، جہاں کورونا سے صحت مند لوگوں میں پیدا ہونیوالی آئی جی جی کونکال کر کوویڈ میں مبتلا مریضوں میں ڈالی جاتی ہےجو بہت جلد صحت مند ہو جاتے ہیں۔ پروفیسر ملازم حسین نے پروفیسر طاہر شمسی کا شکریہ ادا کیا جن کی ٹیم کےتعاون سے اس سنٹر نے کم وقت میں زیادہ سروسز دیناشروع کیں۔

واضح رہے اس سے قبل ڈاکٹر طاہر شمسی نے وی سی یو ایچ ایس کے ہمراہ پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ پلازما کی دستیابی کا مسئلہ بنا ہوا ہے, پلازما دینے والے ہماری بات نہیں سمجھ پا رہے, صحت یاب  ہونے والے مریض پلازما نہیں دے رہے، ایک پلازما دینےسےدوافراد کی جان بچ سکتی ہے ، پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، بغیر ویکسین کے وائرس کامقابلہ کررہے ہیں، 80فیصدافرادپلازما لگانےسےصحت یاب ہوگئے۔ 

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ 200سےزائدافراد کوپلازمہ لگایاجاچکاہے، کورونا وائرس  سے وینٹیلٹر پر منتقل کیے جانے والے 80 سے 90 فیصد مریضوں کی واپسی ممکن نہیں،  پلازما کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل اچھا نہیں، ہر روز تین سو افراد کی پلازما  کے  درخواست موصول ہو رہی ہیں،  کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد ہر  ہفتے پلازما کا عطیہ کرسکتے ہیں، صحت یاب ہونے والوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور پلازما کا عطیہ دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer