ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید گرمی میں پریشان

لاہور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید گرمی میں پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عادیحہ ناز: لاہور کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ باگڑیاں نواز روڈ اور گردونواح کے رہائشی بجلی کی طویل بندش سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول موجود نہیں، جس کے باعث انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ بجلی کب آئے گی اور کب جائے گی۔ ان کے مطابق دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو آرام بھی نصیب نہیں ہوتا کیونکہ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث وہ چھوٹے بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر بیٹھ کر بجلی بحال ہونے کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ رہائشیوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی اسی کے مطابق ترتیب دے سکیں۔